انتظامی ڈھانچہ


انتظامی ڈھانچہ 



1. ادارے کا سربراہ CEO ہو گا جس کا کام پالیسی بنانا اور تمام امور کی نگرانی ہوگا.


2. CEO بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تقررکرے گا جس کے پانچ ارکان ہوں گے۔


i. ڈائریکٹر انویسٹی گیشن & لیگل افیئرز

ii. ڈائریکٹر فائنانس & اکاونٹس

iii. ڈائریکٹر ہیومن ریسورس & پلاننگ

iv. ڈائریکٹر اسیسمنٹ & ایویلو یشن

v. ڈائریکٹر میڈیا مارکیٹنگ & پبلسٹی

 


3. بورڈ کا ہر ممبر اپنی جاب ڈسکرپشن کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گا.


4. بورڈ متفقہ طور پر ایک MD (منیجنگ ڈائریکٹر) کو منتخب کرے گا جو ادارے کے تمام امور کو چلانے کیلئے خودمختار ہو گا.


5. بورڈ کا ہر ممبر براہ راست MD (منیجنگ ڈائریکٹر) کو جواب دہ ہوگا.


6. MD (منیجنگ ڈائریکٹر) ادارے کے انتظامی سربراہ کے طور پر کام کرے گا.


7. MD (منیجنگ ڈائریکٹر) بورڈ کی طرف سے پیش کیے گئے ناموں میں سے "نیشنل پروڈکشن مینیجر" اور "نیشنل چیف ایڈیٹر " کی تعیناتی
 کرے گا.


8. پروڈکشن کے شعبے کے تمام امور چلانے کی ذمہ داری"نیشنل پروڈکشن مینیجر"کے ذمہ ہو گی.


9. نیشنل پروڈکشن مینجر: زونل پروڈکشن منیجر اور ڈسٹرکٹ پروڈکشن انچارج کیلئے بورڈ کو نام ریفر کرے گا.


10. بورڈ کی طرف سے تجویز کردہ ناموں میں سے MD کی منظوری کے بعد زونل اور ڈسٹرکٹ پروڈکشن انچارج تعینات کیے جائیں گے ، جو نیشنل پروڈکشن مینجر کی زیرنگرانی زونل ٹرانسمیشن سینٹرز (ZTC’s) اور ڈسٹرکٹ ٹرانسمیشن سینٹر ز(DTC’s) کیلئے پروڈکشن کا انتظام کریں گے .


11. نیشنل چیف ایڈیٹر: زونل اور ڈسٹرکٹ چیف ایڈیٹر کیلئے بورڈ کو نام تجویزکرے گا.


12. بورڈ کی طرف سے تجویز کردہ ناموں میں سے MD کی منظوری کے بعد زونل اور ڈسٹرکٹ چیف ایڈیٹر تعینات کیے جائیں گے جو نیشنل چیف ایڈیٹر کی زیرنگرانی پروڈکشن ٹیم کے ساتھ ملکر زونل ٹرانسمیشن سینٹرز (ZTC’s) اور ڈسٹرکٹ ٹرانسمیشن سینٹرز(DTC’s) کیلئے "پاکستان TV " کی ماڈل سوشل ٹیلی ویژن پالیسی کے تحت زونل و ڈسٹرکٹ ٹیموں اور نشریات کا اہتمام کریں گے .

No comments:

Post a Comment