آئی میڈیا پالیسی

آئی میڈیا پالیسی


o کریمنل ریکارڈ رکھنے والے افراد کو "پاکستان TV " کی نمائندگی نہیں دی جائے گی .

o نمائندگی حاصل کرنے کیلئے فراہم کی جانیوالی معلومات میں کمی بیشی کی صورت میں پیدا ہونے والی کسی بھی پیچدگی کے لئے امیدوار خود ذمہ دار ہوگا.

o بیرون ممالک سے "پاکستان TV " کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے والے امیدوار کو پاکستان میں مقیم کسی ایک خاندان کے کم از کم 3 افراد کی طرف سے نامزد کیا جانا ضروری ہے.

o ڈسپلن اور قوائد و ضوابط کی مکمل پابندی کی جائے گی ۔خلاف ورزی کرنے نمائند گان کو کام سے روک دیا جائے گا.

o "پاکستان TV " سے منسلک تمام شعبہ جات کے تمام نمائند گان اپنی اپنی جاب ڈسکرپشن کے مطابق اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں گے اور کسی کو کسی کے کام میں مداخلت کی اجازت نہیں ہو گی.

o دوران ڈیوٹی تمام نمائندہ گان دو جاب کارڈز استعمال کریں گے ، ایک جاب کارڈ کو کپڑوں پر tag کریں گے جبکہ دوسرا کارڈ اپنی شناخت کے لئے بطور حوالہ پیش کریں گے.

o رپورٹنگ کے شعبے سے منسلک ہونے والے تمام افراد کو ابتدائی طور پر 3 ماہ کے لئے جاب کارڈ جاری کیے جائیں گے ، بعد ازاں اچھی کارکردگی دکھانے والے نمائندگان کو ایک سال کیلئے مستقل جاب کارڈ مہیا کیے جائیں گے.

"پاکستان TV " کا کوئی نمائندہ کسی بھی صورت میں کسی سے نقد رقم لینے کا مجاز نہیں ہو گا۔

(نوٹ: احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے "پاکستان TV " اپنے پراجیکٹ کو مکمل کرنے کیلئےانتظامی امور یا پالیسی میں  کسی بھی  تبدیلی کا اختیار رکھتا ہے )

No comments:

Post a Comment