سوشل ٹیلی ویژن پالیسی

 ماڈل سوشل ٹیلی ویژن پالیسی


o "پاکستان TV " کے زیرِ اہتمام تمام امور مشن سٹیٹمنٹ کو مدِنظر رکھ کر انجام دینا.

 

o ٹیلی ویژن ،فلم اور اسٹیج کے سینئر فنکاروں اور ان شعبوں سے وابستہ سینئر افراد کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا.

 

o ہر قسم کی تفریق سے بالا تر ہو کر باصلاحیت افراد کو سامنے لانے کیلئے “Assessment & Evaluation center” سے استفادہ حاصل کرنا.

 

o زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کام سر انجام دینے والی شخصیات کو "پاکستان TV " کی جانب سے انہی کے شعبے کیلئے "اعزازی سفیر " نامزدکرنا.

 

o انفرادی یا شخصی تنقید سے بالا تر ہو کر مثبت اور تعمیری پروگرام تیار کرنا.

o ایسے موضوعات کا انتخاب کرنا جن سے معاشرے کے حقیقی مسائل کی عکاسی ہو سکے.

 

o مقامی مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کے لئے کی جانے والی کوششوں کو عوام کے سامنے پیش کرنا۔

 

o ہمارے شہروں، قصبوں اور دیہات میں پائے جانے والے جوہر قابل کی شناخت کرنا، ان کی مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا، اور ہماری مقامی کھیلوں کو اس نیٹ ورک کے ذریعے فروغ دینا۔

 

o نظرانداز ہونے والے قومی و مقامی ہیروز کو سامنے لانا.

 

o ریاستی اداروں کو مضبوط کرنے اور اُنکے متعلق منفی تاثر کو کم کرنے کیلئے اِن میں موجود اچھی شہرت رکھنے والے افراد کی پذیرائی کرنا اور اِنکے کارناموں کو سامنے لانا.

 

o بہترین نشونما کیلئےبچوں کی صلاحیتوں کو اُبھارنے والے تعلیمی، معلوماتی و تفریحی پروگرامز کا انعقاد کرنا.

 

o مختلف پروگرامز اور ٹاک شوز میں ایسے موضوعات اور معاملات زیرِ بحث لانا جِن پر بات کرکے اس شعبہ/ معاملہ میں مثبت نتائج کی امید ہو.

 

o خود پر ہونیوالی تنقید پر ہمیشہ دفاعی ردعمل کا مظاہرہ کرنا.تاوقتیکہ ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو.

(نوٹ: احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے "پاکستان TV " اپنے پراجیکٹ کو مکمل کرنے کیلئےانتظامی امور یا پالیسی میں  کسی بھی  تبدیلی کا اختیار رکھتا ہے )


No comments:

Post a Comment